گلشن اقبال سے اسٹریٹ کرائم میں ملوث دو ملزمان گرفتار

گلشن اقبال سے اسٹریٹ کرائم میں ملوث دو ملزمان گرفتار

  

کراچی (سٹاف رپورٹر) گلشن اقبال 13 ڈی میں مقابلے کے بعد دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 13 ڈی میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا، جس کے دوران دو ڈاکوؤں کو  زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان اے ٹی ایم سے پیسے لیکر نکلنے والوں کو لوٹا کرتے تھے۔ گرفتار زخمی ملزمان میں محمد علی اور آصف شامل ہیں۔ ملزمان کے دو ساتھی پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔گرفتار زخمی ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فونز اور موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔ پولیس نے زخمی ملزمان کو طبی امداد کے لیئے جناح اسپتال منتقل کردیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -