باڑہ سپاہ میں استانیوں کو لوٹنا افسوسناک ہے‘ ڈاکٹر ناصر 

باڑہ سپاہ میں استانیوں کو لوٹنا افسوسناک ہے‘ ڈاکٹر ناصر 

  

پشاور(سٹی رپورٹر)تنظیم اساتذہ کے صوبائی صدر ڈاکٹر ناصر نے کہا ہے کہ باڑہ سپاہ میں خواتین اساتذہ کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جس معاشرے میں استاد جیسے شریف اور مقدس پیشے سے منسلک لوگوں کو دن دیہاڑے لوٹا جاتا ہو تو اس معاشرے کے عام انسان کی کیا حالت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ یہ حکومت وقت کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ اپنے ہر شہری کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات کریں اور ایسی حرکت کرنے والے مجرموں کو کیفرکردار کردار تک پہنچائے اس دوران صوبائی جنرل سیکرٹری پرنسپل عثمان بھی موجود تھے انہوں نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا کہ اس شرمناک واقعہ کے مجرموں کو جلد از جلد گرفتار کر کے انہیں سخت سے سخت سزا دی جائے تاکہ آئندہ کوئی ایسے شرمناک فعل کا مرتکب نہ ہوں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -