خوشحالی بینک کا خواتین کیلئے ہنر مندی کے فروغ کا پروگرام مکمل

خوشحالی بینک کا خواتین کیلئے ہنر مندی کے فروغ کا پروگرام مکمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (سٹاف رپورٹر) خوشحالی مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ نے انسٹی ٹیوٹ آف رورل مینجمنٹ (IRM) کے تعاون سے راولپنڈی کے پسماندہ طبقہ سے تعلق رکھنے والی خواتین کے لیے ہنر مندی کے فروغ کا پروگرام کامیابی سے مکمل کر لیا ہے۔ اس پروگرام کا مقصد خواتین کو ہنر پر مبنی علم اور مالیاتی خواندگی کے پروگراموں کے ذریعے بااختیار بنانا تھا تاکہ وہ معاشرے میں فعال کردار ادا کر سکیں۔تربیتی پروگرام میں خواتین کے لیے ٹیلرنگ اور بیوٹیشن کے کورس شامل تھے۔خوشحالی بینک نے تربیت مکمل کرنے والی خواتین کو اپنا ذاتی کاروبار شروع کرنے کی حوصلہ افزائی کے لیے سلائی مشینیں اور میک اپ کٹس بھی فراہم کیں۔بینکنگ مصنوعات اور سروسز کے ساتھ مالیاتی تصورکے بارے میں علم اورسوجھ بوجھ پیدا کرنے کے لیے مالیاتی خواندگی کا بھی ایک سیشن منعقد کیا گیا۔بجٹ کی تیاری، بچت کے طریقے، سرمایہ کاری، قرض کے انتظامات، مالیاتی گفت و شنید کے ساتھ ساتھ حقوق و فرائض کے بارے میں مہارت اوررویوں کے فروغ کی تربیت بھی دی گئی۔ تربیتی پروگرام کے اختتام پر شرکاء نے بتایا کہ انہوں نے بہتر روزگار کمانا شروع کردیاہے جس سے وہ اپنے خاندانوں کی کفالت کر رہے ہیں۔