صوبائی چیف خطیب مولانا محمد طیب قریشی عیدالفطر کی نماز عیدگاہ میں پڑھائیں گے

  صوبائی چیف خطیب مولانا محمد طیب قریشی عیدالفطر کی نماز عیدگاہ میں پڑھائیں ...

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)صوبائی چیف خطیب خیبر پختونخوا مولانا محمد طیب قریشی عید الفطر کی نماز عید گاہ مسجد چارسدہ روڈ پشاور میں پڑھائیں گے۔ اس سلسلے میں ایڈ منسٹریٹر اوقاف خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ پریس کمیونیک کے مطابق چیف خطیب صبح 7 بجے تقریر کرینگے جبکہ عید الفطر کی نماز صبح 7:30 بجے پڑھائیں گے جس کے فوری بعد خطبہ دیا جائیگا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -