پولیس کی کارروائی، منشیات  فروشی میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

  پولیس کی کارروائی، منشیات  فروشی میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

  

کراچی (سٹاف رپورٹر) کراچی میں میمن گوٹھ پولیس نے کارروائی کی ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں میمن گوٹھ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ ملزمان سے منشیات بھی برآمد ہوئی ہیں۔پولیس نے دعوی کیا ہے کہ ملزمان عدالت پیشی کے دوران قیدیوں کو منشیات سپلائی کرتے تھے۔پولیس نے بتایا کہ ملزم کامران کیخلاف سٹی کورٹ تھانے میں منشیات ایکٹ کا مقدمہ درج ہے جبکہ ملزم کے ساتھ راشد کا کرمنل ریکارڈ چیک کیاجارہا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -