اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے محکمہ اوقاف،حج،مذہبی و اقلیتی امور کا اجلاس

  اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے محکمہ اوقاف،حج،مذہبی و اقلیتی امور کا اجلاس

  

      پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے محکمہ اوقاف، حج، مذہبی و اقلیتی امور کا اجلاس بروز منگل کو اسمبلی کانفرنس ہال پشاور میں منعقدہ ہوا۔ چیئرمین کمیٹی و ممبر صوبائی اسمبلی شاہ داد خان نے اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں محکمہ مذکورہ کی حج کے سلسلے میں ذمہ داریاں، محکمے کی توسط سے ہر سال حجاج کرام کی خدمت و رہنمائی کے لئے بھیجے جانے والے معاو نین، اس ضمن میں قواعد و ضوابط کی تفصیلات، ہندو، سکھ اور مسیحی برادری کے لئے شمشان گھاٹ اور قبرستان کے لئے اراضی کی خریداری جبکہ اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے طلباء کے لئے وظیفوں کے اجراء سمیت تمام اضلاع و تحصیلوں کی سطح پرآئمہ کرام و خطباء کو ماہانہ اعزازیہ دینے کے پروگرام سے متعلق بھی سیر حاصل گفتگو کی گئی۔ چیئرمین شاہ داد خان نے ایم پی اے حافظ عصام الدین کی درخواست پر بھیجے جانے والے معاؤنین حجاج کا گزشتہ 15سالہ ریکارڈ کمیٹی ممبران کو فراہم کرنے کیلئے احکامات بھی جاری کیے۔ انہوں نے ممبر صوبائی اسمبلی رنجیت سنگھ کی درخواست پر ہندو، سکھ اور مسیحی برادری کے لئے شمشان گھاٹ اور قبرستان کے لئے اراضی کی خریداری سے متعلق پیشرفت جبکہ اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے طلباء کے لئے وضیفوں کے اجراء سے متعلق مکمل تفصیلات بھی اگلے کمیٹی اجلاس میں پیش کرنے کے احکامات جاری کئے۔اجلاس میں ممبرانِ کمیٹی و اراکینِ صوبائی اسمبلی وقار خان، حافظ عصام الدین، ماریہ فاطمہ اور رنجیت سنگھ کے علاوہ ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ اوقاف، ڈپٹی و اسسٹنٹ سیکرٹریز صوبائی اسمبلی، ڈائریکٹرایڈمن محکمہ اوقاف، اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل اور سیکشن آفیسر محکمہ قانون کے علاوہ دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -