عمران خان کی کرپشن کی ایک نہیں بے شمار داستان ہیں، فیصل کنڈی

   عمران خان کی کرپشن کی ایک نہیں بے شمار داستان ہیں، فیصل کنڈی

  

 اسلام آباد (این این آئی)ترجمان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے عمران خان کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آصف علی زرداری پر الزام لگانے سے قبل عمران اپنے گریبان میں جھانکیں اپنے بیان میں فیصل کریم کنڈی  نے کہاکہ عمران خان کی کرپشن کی ایک نہیں بے شمار داستان ہیں انہوں نے کہاکہ ایل این جی کی خریداری، گندم اورچینی اسکینڈلز عمران کے ماتھے پر داغ ہیں بلین ٹری، بی آر ٹی اسکینڈلز میگا کرپشن کی داستان ہیں، معیشت سے وابستہ ہر وزارت میں فرنٹ میں بٹھانا عمران خان کی فنکاری تھی۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان چور نہیں ہے تو الیکشن کمیشن سے کیوں بھاگ رہے ہیں عمران خان کا بس چلتا تو فیصل واوڈا کو چیف الیکشن کمشنر بنا دیتے۔

فیصل کنڈی 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -