رچھ بہن ایبٹ آباد کی ٹیلی فون ایکسچینج اور نیٹ سروس پانچ ماہ سے مکمل بند

  رچھ بہن ایبٹ آباد کی ٹیلی فون ایکسچینج اور نیٹ سروس پانچ ماہ سے مکمل بند

  

ایبٹ آباد (بیورو رپورٹ) رچھ بہن ایبٹ آباد کی کیبل پانچ ماہ سے کٹی ہوئی ہے علاقے کے تمام ٹیلی فون اور نیٹ سروس مکمل طور پر بند ہے محکمہ ٹیلی فون مسلسل غفلت کا مرتکب ہو رہا ہے پاکستان لورز کونسل کے مرکزی چیئرمین محمد ریاض ملک نے محکمہ ٹیلی فون کے اعلیٰ حکام خصوصاً بی ایم سے اپیل کی ہے کہ اس مسئلے کو ترجیح بنیادوں پر حل کر کے علاقے کی ٹیلی فون سروس بحال کی جائے اہل علاقہ کا بھرپور مطالبہ ہے کہ عوام کو ٹیلی فون اور نیٹ سروس کی سہولت فراہم کرنے کا اہم فریضہ فوری طور پر پورا کیا جائے موبال سروس بھی اکثر معطل رہتی ہے سگنل نہ ہونے سے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ارباب اختیار سے بھی درخواست ہے کہ وہ اس مسئلے کا فوری نوٹس لیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -