پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی ایک سکے کے دو رخ،ابراہیم خان 

  پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی ایک سکے کے دو رخ،ابراہیم خان 

  

مردان(بیورورپورٹ) امیر جماعت اسلامی خیبر پختون خواہ پروفیسر محمد ابراہیم خان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی ایک سکے کے دو رخ ہیں۔ موجودہ حکومت گذشتہ حکومت کی ناکامیوں کا رونا رونے کی بجائے عوام کو ریلیف دیں۔ آئی ایم ایف کے بل بوتے پر ملک چلانے سے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گی۔ ملک میں پر امن اسلامی انقلاب کے لئے قوم کو جماعت اسلامی کا ساتھ دینا ہوگا۔ آئندہ انتخابات اپنے نام اور اپنی نشان پر لڑیں گے۔ وہ یہاں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام افطار پارٹی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ افطار پارٹی میں مرکزی رہنما شیخ الحدیث والقرآن مولانا ڈاکٹر عطاالرحمان، ضلعی امیر غلام رسول اور نائب امیر سعید اختر ایڈوکیٹ نے بھی خطاب کیا۔ صوبائی امیر نے کہا کہ گذشتہ کئی دہائیوں سے قوم پر مسلط حکمران ناکام ہو چکے ہیں۔ قرضوں پر چلنے والے حکمرانوں نے ملک کا بیڑا غرق کر دیا ہے۔ اب وقت آ گیا ہے کہ ملک میں اسلامی نظام نافذ کیا جائے۔ جس کے لئے عوام کو جماعت اسلامی کا ساتھ دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو آئی ایم ایف کی غلامی سے آزاد کرنے کی صلاحیت جماعت اسلامی کی قیادت میں ہے۔ انہوں نے کہا کی موجودہ حکومت سابق حکومت پر الزامات لگانے کی بجائے مہنگائی کم کرنے پر توجہ دیں۔ صوبائی امیر نے کہا کہ جماعت اسلامی کے مرکزی شوری کے فیصلوں کے مطابق کسی بھی اتحاد کا حصہ نہیں بنے گی بلکہ اپنے نام اور نشان پر الیکشن میں حصہ لے گی۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ملک میں ان معاشی خوشحالی اور عدل و انصاف کیلئے جماعت اسلامی کے دست و بازو بنیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -