بنوں،پولیس کے ہاتھوں اشتہاری گرفتار،اسلحہ وکارتوس برآمد

  بنوں،پولیس کے ہاتھوں اشتہاری گرفتار،اسلحہ وکارتوس برآمد

  

بنوں (نمائندہ خصوصی)تھانہ میراخیل پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن،دوران آپریشن 01 کلاشنکوف، 02 عدد بندوق ریپیٹر، 01 پستول معہ درجنوں کارتوس، 100 گرام آئس برآمد جبکہ آوارہ گردی کے مقدمہ میں مطلوب مجرم اشتہاری گرفتارتفصیلات کے مطابق ڈی پی او بنوں عمران شاہد کی وژن کے مطابق جرائم سے پاک معاشرہ کی تشکیل کے سلسلے میں ایس ایچ او تھانہ میراخیل عبدالصمد قریشی معہ پارٹی پولیس نے زیر قیادت ڈی ایس پی رورل ٹو رضوان خان کی قیادت میں جرائم پیشہ اور منشیات فروشوں کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کرتے ہوئے ملزمان رفیع اللہ، مشرف، ادریس اور سرید اللہ کو گرفتار کرکے جن کے قبضے سے 01 عدد کلاشنکوف، 02 عدد بندوق ریپیٹر، 01 پستول معہ درجنوں کارتوس برآمد کرکے قبضہ پولیس کئے اسی طرح منشیات فروشان امداد اللہ اور نثار علی کے قبضے سے 100 گرام آئس برآمد کی گئی۔ آپریشن کو مزید جاری رکھتے ہوئے آوارہ گردی کے مقدمہ میں مطلوب مجرم اشتہاری مشرف ولد مقرب خان سکنہ میراخیل کو دھر لیا جبکہ مجرمان اشتہاریوں کو سہولت مہیا کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا تحرک کرتے ہوئے02 مقدمات درج کیے گئے۔ ایس ایچ او تھانہ میراخیل نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانون شکن عناصر کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں جاری رہینگی بہتر ہوگا کہ جو لوگ قانون کو مطلوب ہیں وہ رضاء کارانہ طور پر خود کو قانون کے حوالے کریں ورنہ پولیس کی گرفتاری سے بچ نہیں سکتے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -