پولیس فورس کی تنخواہیں ڈبل کی جائیں‘ امتیاز خلیل 

پولیس فورس کی تنخواہیں ڈبل کی جائیں‘ امتیاز خلیل 

  

پشاور(سٹی رپورٹر) پاکستان انٹرنیشنل ہیومن رائٹس پشاور ڈویژن کے صدر ملک امتیاز خلیل نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اور آئی جی پی خیبر پختونخوا سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمارے خیبرپختونخوا کے جتنے بھی پولیس فورس ہیں ان کی تنخوا ہیں پنجاب پولیس کی طرح ڈبل کی جائیں۔ انہوں نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ حال ہی میں مختلف اداروں کے ملازمین کی کو 15 فیصد ڈسپیریٹی الاؤنس دیا گیا تاہم پولیس کو اس سے بھی محروم رکھا گیا جو افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس میں کسی قسم کا کوئی یونین نہیں ہے اور پولیس واحد ادارہ ہے جس کے اہلکار اپنے لئے بھی آواز نہیں اٹھا سکتے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ صوبائی حکومت اور محکمہ پولیس کے اعلیٰ حکام فوری طور پر پولیس اہلکاروں کی تنخواہیں ڈبل کرنے سمیت راشن الاؤنس بھی ڈبل کیا جائے اور 15 فیصد ڈسپیریٹی الاؤنس بھی دیا جائے۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -