غریب آباد سکھر سونارا مارکیٹ کا خراب ٹرانسفارمر درست ہوگیا

غریب آباد سکھر سونارا مارکیٹ کا خراب ٹرانسفارمر درست ہوگیا

  

سکھر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)(ن) لیگ ضلع سکھر کی کاوش رنگ لے آئی، غریب آباد سکھر سونارا مارکیٹ کا خراب ٹرانسفارمر درست ہوگیا،دکانداروں کا سیپکو چیف سمیت ن لیگ قیادت سے اظہار تشکر۔تفصیلات کے مطابق خدمت خلق پاکستان مسلم لیگ (ن)کے منشور کے تحت گذشتہ روز پی ایم ایل ن ضلع سکھر کے وفد کی قیادت سیپکو چیف سعید احمد ڈائچ سے انکے دفتر میں ملاقات کرکے غریب آباد سکھر سونارا مارکیٹ کا ٹرانسفارمر خراب کی اطلاع و درستگی کے حوالے سے ملاقات کے بعد سیپکو چیف کی ہدایات پر ایک عدد 200KVa کا نیا ٹرانسفارمر نصب کردیا گیا،ٹرانسفارمر نصب کے دوران پاکستان مسلم لیگ(ن)ڈسٹرکٹ سکھر کے محمد اعظم خان،اسمال ٹریڈررز کے صدر حاجی جاوید میمن، اور غریب آباد یونین کے صدر و عھدیداران  نے دعا کرتے ہوئے سیپکو چیف سے اظہار تشکر کرتے ہوئے دکانداروں کو بجلی کے حوالے سے درپیش مشکلات دور کرنے پر انکا شکریہ ادا کیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -