بختاور بھٹو نے دعا زہرا کے نکاح نامے پر تحفظات کا اظہار کردیا
کراچی (سٹاف رپورٹر)بے نظیر بھٹو کی بڑی بیٹی بختاور بھٹو نے لاہور سے بازیاب دعا زہراکے نکاح نامے پر تبصرہ کیا ہے۔بختاور بھٹو نے اپنے ٹوئٹ میں دعا زہراکا نکاح نامہ شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ نکاح قانونی نہیں ہے کیونکہ دعا صرف 14 برس کی ہے، لہذا ظاہر ہے کہ بچی کا زبردستی نکاح کیا گیا ہے۔بختاور بھٹو نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ لڑکے پر اغوا کا مقدمہ دائر کرنا چاہیے اور کم عمری کی شادی کے نکاح نامے پر دستخط کرنے والے نکاح خواں کو گرفتار کیا جانا چاہیے۔