دعا زہراکو تحویل میں لینے کیلئے اے وی سی سی کی ٹیم لاہور روانہ

  دعا زہراکو تحویل میں لینے کیلئے اے وی سی سی کی ٹیم لاہور روانہ

  

کراچی (سٹاف رپورٹر)دعا زہراکو تحویل میں لینے کے لیے اے وی سی سی کی ٹیم لاہور روانہ ہوگئی ہے۔ پانچ رکنی ٹیم تفتیشی افسر سعید بھی شامل ہیں۔ بچی کے والدین اور دستاویزات کے مطابق بچی کم عمر ہے۔دعا زہرہ کو کراچی منتقل کرنے کے بعد عمر کے تعین کے لیے بون ٹیسٹ کروایا جائے گا۔ بچی کو پنجاب کی عدالت میں پیش کرنے کے لیئے کراچی کا تفتیشی افسر ساتھ جائے گا۔ترجمان لاہور پولیس نے کہا ہے کہ کراچی سے لاپتہ ہونے والی دعا زہرہ کو لاہور پولیس نے ٹریس کر لیا ہے۔ دعا زہرہ اور اس کے شوہر ظہیر احمد ڈی پی او آفس اوکاڑہ موجود ہیں۔ لاہور پولیس کی ٹیم کی حفاظت میں دونوں کو لاہور لایا جا رہا ہے۔ترجمان نے کہا کہ کراچی پولیس کو اطلاع کر دی گئی ہے۔ لاہور پولیس کی اسپیشل ٹیمیں رات بھر لڑکی کی تلاش میں آپریشن کرتی رہیں۔ آئی جی پنجاب کی ہدایات کے مطابق کراچی پولیس سے ہر ممکن تعاون کیا جا رہا ہے۔

مزید :

صفحہ اول -