ریلوے انتظامیہ کا عید الفطر پر مختلف شہروں سے 5سپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

   ریلوے انتظامیہ کا عید الفطر پر مختلف شہروں سے 5سپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

  

        اسلام آباد(آئی این پی)ریلوے انتظامیہ نے عید الفطر کے موقع پر عوام کی سہولت کے پیش نظر صوبائی دارالحکومت سمیت مختلف شہروں سے 5 عید سپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیاہے،پہلی ٹرین 29اپریل کوکراچی سے پشاور،دوسری ٹرین کوئٹہ سے راولپنڈی،تیسری سپیشل ٹرین 30 اپریل کو کراچی سے لاہور آئے گی جبکہ دوٹرینیں عید کے بعد7مئی کو راولپنڈی سے کوئٹہ جبکہ پانچویں عید سپیشل ٹرین 8 مئی کو لاہور سے کراچی  کیلئے جائیگی تفصیلات کے مطا بق پہلی عید سپیشل ٹرین 29 اپریل کو کراچی سٹی سے سہ پہر 2 بجکر 30 منٹ پر روانہ ہوکر لانڈھی، روہڑی، ملتان کینٹ، فیصل آباد، سرگودھا، راولپنڈی، اٹک سٹی اور نوشہرہ سے ہوتی ہوئی اگلے روز رات11 بجے پشاور کینٹ پہنچے گی۔ دوسری سپیشل ٹرین کوئٹہ سے صبح 10 بجے روانہ ہوکر سبی، رحیم یار خان، بہاولپور، ملتان کینٹ، پتوکی، لاہور، گجرات اور جہلم سے ہوتی ہوئی اگلے روز سہ پہر 3 بجے راولپنڈی پہنچے گی تیسری سپیشل ٹرین 30 اپریل کو کراچی کینٹ سے رات 7 بجکر 45 منٹ پر روانہ ہوکر حیدرآباد، ٹنڈو آدم، صادق آباد، بہاولپور، ملتان، خانیوال، چیچہ وطنی اور رائیونڈ سے ہوتی ہوئی اگلے روز سہ پہر 3 بجکر 30 منٹ پر لاہور پہنچے گی  اسی طرح چوتھی عید سپیشل ٹرین 7 مئی کو راولپنڈی سے صبح 9 بجے روانہ ہوکر گجرات، لاہور، پتوکی، خانیوال،ملتان، رحیم یار خان، روہڑی، سکھر، جیکب آباد اور سبی سے ہوتی ہوئی اگلے روز سہ پہر 2 بجکر 15 منٹ پر کوئٹہ پہنچے گی جبکہ پانچویں عید سپیشل ٹرین 8 مئی کو لاہور سے دن 11 بجے روانہ ہوکررائیونڈ، اوکاڑہ، خانیوال،ملتان، بہاولپور، رحیم یار خان، روہڑی، نواب شاہ اور لانڈھی سے ہوتی ہوئی اگلے روز صبح 7 بجکر 15 منٹ پر کراچی کینٹ پہنچے گی۔ نمازیوں کی سہولت کے لیے ہر عید سپیشل ٹرین کے ساتھ اکانومی کوچ کے اندر ہی نماز ادا کرنے کی جگہ مختص ہوگی۔

سپیشل ٹرینیں 

مزید :

صفحہ اول -