سندھ ہاؤس حملہ کیس،عبوری ضمانت خارج ہونے پر پی ٹی آئی کے دو ارکان قومی اسمبلی گرفتار

  سندھ ہاؤس حملہ کیس،عبوری ضمانت خارج ہونے پر پی ٹی آئی کے دو ارکان قومی ...

  

         اسلام آباد(آئی این پی) سندھ ہاؤس حملہ کیس میں عبوری ضمانت خارج ہونے پرتحریک انصاف کے 2ارکان قومی اسمبلی کوگرفتارکرلیا گیا اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے درخواست ضمانت  کی سماعت کے بعد فیصلہ سنایا عدالت نے دونوں ارکان اسمبلی کی عبوری ضمانت خارج کردی ضمانت خارج ہونے کے بعد پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی اسمبلی فہیم خان اورعطاء  اللہ کو گرفتار کرلیا گیا اسلام آباد ہائیکورٹ نے گزشتہ ہفتے سندھ ہاؤس حملہ کیس میں نامزد ملزمان پی ٹی آئی کے مستعفی ارکان قومی اسمبلی عطاء  اللہ اور فہیم خان کی 50،50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض عبوری ضمانت منظور کی تھی عبوری ضمانت 26 اپریل تک کے لئے منظورکی گئی تھی۔ 

ضمانت خارج

مزید :

صفحہ اول -