جامعہ کراچی انتظامیہ نے غیرملکی اساتذہ کی سکیورٹی سے متعلق  26روز قبل خط لکھا تھا

جامعہ کراچی انتظامیہ نے غیرملکی اساتذہ کی سکیورٹی سے متعلق  26روز قبل خط ...

  

 کراچی(آئی این پی)جامعہ کراچی نے غیرملکی اساتذہ کی سکیورٹی سے متعلق تحفظات کا اظہار کیا تھا،جامعہ کراچی کے سکیورٹی ایڈوائزر کی جانب سے 26 دن قبل چینی انسٹی ٹیوٹ کو خط لکھا گیا، نجی ٹی وی کے مطابق جامعہ کراچی انتظامیہ کی جانب سے خط میں کہا گیا ہے کہ غیرملکی ٹیچرز فارن فیکلٹی سے سکیورٹی کے بغیر آتے ہیں،خط کے متن کے مطابق غیرملکی ٹیچرز کے ہمراہ رینجرز یا پولیس کی نفری نہیں ہوتی، اگرکوئی واقعہ پیش آیا تو جامعہ کراچی ذمہ دار نہیں ہوگی۔

جامعہ کراچی

مزید :

صفحہ اول -