شیخوپورہ،ڈکیتی،چوری کی وارداتوں میں اضافہ،سماجی تنظیمیں سراپا احتجاج

شیخوپورہ،ڈکیتی،چوری کی وارداتوں میں اضافہ،سماجی تنظیمیں سراپا احتجاج

  

        شیخوپورہ (بیورو رپورٹ)رمضان  المبارک کے آخری عشرہ میں بڑھتی جرائم کی وارداتوں  نے شہریوں کو شدید تشویش کا شکار کردیا، شہری خریداری کیلئے گھرو ں سے نکلنے  سے قاصر، متاثرہ شہریوں کے بعد سماجی اداروں  نے بھی احتجاج کا سلسلہ شروع کردیا۔ اس حوالے سے پریس کلب کے باہر ہو نے والے احتجاجی مظاہرہ میں مقامی سماجی فلاحی تنظیموں کے عہدیداروں نے شرکت کی او ر ضلع پولیس کی کارکردگی پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ضلع پولیس عیدی وصولی مہم میں مصروف ہے اور جرائم پیشہ افراد شہریوں کی جیبوں پر ہاتھ صاف کررہے ہیں جگہ جگہ ڈکیتی و راہز ی اور چوری کی وارداتیں ہو رہی ہیں۔ ضلع پولیس شہریوں کو تحفظ فراہم کر ے کو تیار ہے اور  نہ ہی ڈاکوؤں راہزنوں کو نکیل ڈالنے کی کوئی موثر کوشش کرتی دکھائی دے رہی ہے۔ بعض پولیس افسر  و ملازمین  جگہ جگہ  ناکے لگاکر گاڑیوں کے عملہ و مالکان  سے کھلے عام بھتہ وصول کررہے ہیں۔شہریوں نے  واضح کیا کہ پولیس کا قبلہ درست ہو نے تک ہمارا یہ اصولی احتجاج جاری رہے گا اور اسکے دائرہ کو روز بروز وسیع کیا جائے گا، آئی جی پنجاب پولیس فوری اقدامات اٹھائیں اور ضلع شیخوپورہ میں بڑھتی ڈکیتی چوری و راہز نی کی وارداتوں کا  نوٹس لیکر غفلت کے مرتکب پولیس افسرا  و ملازمین  کا کڑا محاسبہ یقینی بنائیں۔اس حوالے سے ضلع پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈکیتی کی وارداتوں کی روک تھام کے لئے گشت بڑھا دیا ہے البتہ رشوت اور عدم توجہ کے الزامات میں صداقت نہیں۔

شیخوپورہ،وارداتیں 

مزید :

صفحہ آخر -