چندے کے پیسے کی لوٹ مار کاجواب دینا ہوگا،الیکشن مقررہ وقت پر ہونگے:رانا ثناء اللہ

چندے کے پیسے کی لوٹ مار کاجواب دینا ہوگا،الیکشن مقررہ وقت پر ہونگے:رانا ثناء ...

  

         اسلام آ باد (آئی این پی) وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خاں نے کہا ہے کہ شیطان رمضان میں جھوٹ کے ساتھ نمودار ہوگیاہے،جو کہتا تھا تحریک عدم اعتماد ناکام ہے،نا کام ہے،نا کام ہے،وہ اس کی کامیابی کے بعد اب نیا چورن بیچنے آگیا ہے،یہ وہی جھوٹا شخص نہیں جو کہتا تھا کہ اب سیاست نہیں کروں گا؟۔  شیخ رشید کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا  اگر آٹھ سال بعد عمران نیازی الیکشن کمیشن جا  رہا ہے تو غیر وانونی فارن فنڈنگ منی لانڈرنگ، چندے کے پیسے کی لوٹ مار کا جواب دینا ہوگا،سیاست میں کوئی ہنگامہ نہیں ہوگا کیونکہ غنڈے اور بدمعاش اب ملک پہ مسلط نہیں ہیں،الیکشن اپنے مقررہ وقت پہ ہونگے باقی جو کرنا ہے کرو ہم سیکورٹی دیں گے،جو قانون کو ہاتھ میں لے گاقانون اسے ہاتھ میں لے گا''،عمران خان کو تحریکِ عدم اعتماد میں بھی کوئی این آر او نہیں دیا گیا اور کرپشن میں بھی کوئی این آر او نہیں دیا جائے گا۔

رانا ثنا اللہ

مزید :

صفحہ آخر -