جمہوریت کی بحالی کیلئے اپنا کردار ادا کرونگا،زاہد اکر م درانی

جمہوریت کی بحالی کیلئے اپنا کردار ادا کرونگا،زاہد اکر م درانی

  

بنوں (آئی این پی)ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی زاہد اکر م خان درانی نے کہا ہے کہ پارلیمان کی تشخص کو اجاگر کرنے اور جمہوریت کی بحالی کیلئے اپنا کردار ادا کرونگا سابق ادوار میں ریاست سے وفاداری کی بجائے ایک شخص کی تابعداری کی گئی جسکی وجہ سے سپیکر کے منصب کی عزت داؤ پر لگ گئی اس کرسی کی عزت اور قانون کی بالادستی کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرونگا،بنوں کی تعمیر وترقی اور دوردرازکے علاقوں کو ترجیحی بنیادوں پر ترقی دینے کیلئے جلد ہی دوروں کا آغاز کیا جائیگا گیس کی ترسیل کو تیز کیا جائے گا اورگیس کی نعمت سے بنوں کا کوئی بھی گھر محروم نہیں رہے گااور واپڈا کو بھی راہ راست پر لانے کا انتظام کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے درانی ہاؤس میں پارٹی وفود سے ملاقاتیں اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر جمعیت علماء اسلام کے بانی رہنما پیر عبدالرحمن شاہ، چیف آف کچوزئی ملک کاشف خان،جے یو آئی للوزائی کے سیکرٹری حافظ اعزاز سورانی،سیکرٹری اطلاعات جے یو آئی بنوں مولانا اعز از اللہ حقانی ناصر گل خان ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سینان درانی ایڈوکیٹ،انجینئر ہارون درانی سمیت دیگر مشران اور پارٹی عہدیدار بھی موجود تھے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم خان درانی نے کہا کہ درانی خاندان کے افراد ملکی سطحی پر اہم عہدوں پر رہ کر ہمیشہ آئین وقانون کی بحالی اور قومی سوچ کو پروان چڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

زاہد اکرم درانی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -