ٹاؤن شپ،نادرا ملازمین کا موبائل چیک کیے جانے پر احتجاج

ٹاؤن شپ،نادرا ملازمین کا موبائل چیک کیے جانے پر احتجاج

  

لاہور(نیوز رپورٹر) حکومت کی جانب سے نادرا آفس میں عملے کے موبائل فون کی چیکنگ کا اقدام کا فیصلہ غیر منصفانہ ہے اس طرح ہماری پرائیویسی متاثر ہوتی ہے اس اقدام کو جلد واپس لینے کا اعلان کیا جائے ان خیالات کا اظہار نادرا آفس کے ملازمین نے اعلی حکام سے مطالبہ میں کیااس حوالے سے گزشتہ روز ڈائریکٹر ویجیلنس نادرا کرنل عباس کا نادرا ٹاؤن شپ آفس کا دورہ کیا تھا اس دوران ڈیوٹی نادرا ملازمین کے جمع کرائے گئے موبائل کو کھلوا کر زبردستی ملازمین سے ان کے پین کوڈ کھلوائے گئے۔نادرا ملازمین کا پرسنل ڈیٹا چیک کیا گیاجس پر ملازمین نے انتہائی غم و غصے کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ موبائل ہمارا پرسنل موبائل ہے جسے دوران ڈیوٹی کوئی بھی چیک نہیں کر سکتا اور ہم نے تو اپنے موبائل بھی دفتر شروع ہونے سے پہلے جمع کروا دیئے ہیں۔ڈائریکٹر نادرا ویجیلنس کے اس اقدام سے ملازمین میں انتہائی غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔ملازمین نے چیئرمین نادرا اور وزیر داخلہ سے اس غیر قانونی اقدام پر فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

نادرا ملازمین 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -