وی سی نشتر میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر الطاف کا شعبہ فزیو تھراپی کا دورہ

وی سی نشتر میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر الطاف کا شعبہ فزیو تھراپی کا دورہ

  

ملتان)وقائع نگار)وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے گزشتہ روز  شعبہ فزیوتھراپی نشتر ہسپتال کا دورہ کیا اور فزیوتھراپی کے حوالے سے دستیاب سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے وہاں عملے کی حاضری سمیت صفائی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا(بقیہ نمبر19صفحہ6پر)

۔ انچارج شعبہ فزیوتھراپی نے وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد کو آلات اور مشینوں کی دستیابی اور عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے وہاں فزیوتھراپی کی غرض سے آنے لوگوں سے گفتگو بھی کی اور انکی خیریت دریافت کی۔ پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ عوام کو فزیو تھراپی کی اہمیت، افادیت، اس کے علاج معالجے کے جدید طریقوں سے متعلق شعور و آگاہی فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس طریقہ علاج سے استفادہ کر کے صحت مند زندگی گزار سکیں۔دریں اثناء نشتر ہسپتال و چلڈرن کمپلیکس سمیت پاک اٹالین برن یونٹ میں جلے ہوئے مریض بچوں کے لئے طبی سہولیات کا جائزہ لینے کے لیے وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد کی زیر صدارت اجلاس کا انعقاد گزشتہ روز ہوا۔ کانفرنس روم نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں منعقدہ اس اہم اجلاس میں پرنسپل نشتر میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین، ڈین چلڈرن کمپلیکس ملتان پروفیسر ڈاکٹر کاشف چشتی، انچارج پاک اٹالین برن یونٹ پروفیسر ڈاکٹر ناہید احمد چوہدری، پروفیسر ڈاکٹر اعظم خان اور ڈاکٹر بلال سعید سمیت دیگر انتظامی افسران نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں جلے ہوئے بچوں کے لیے فراہم کردہ سہولیات تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں جلے ہوئے بچوں کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتال منتقل کرنے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لانے اور ریفرل سسٹم کو آپ ڈیٹ کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دھانی کرائی۔  اجلاس میں نشتر برن یونٹ میں بچوں کے لیے نئے یونٹ کے قیام کے حوالے سے پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -