لو ٹوں کو آئندہ الیکشن میں شکست دینگے، پی ٹی آئی رہنما نعیم الدین وڑائچ کا پریس کانفرنس سے خطاب

لو ٹوں کو آئندہ الیکشن میں شکست دینگے، پی ٹی آئی رہنما نعیم الدین وڑائچ کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 حاصل پور( نامہ نگار)حاصل پور امپورٹڈ چوروں کا ٹولہ ملک پر مسلط ہونے سے معیشت تباہی کی طرف جارہی ہے بے ضمیر 
(بقیہ نمبر5صفحہ6پر)

لوٹوں کا چار سال کے بعد ضمیر جاگا پی ٹی آئی کی حکومت میں مزے لیتا رہا عمران خان بائیس کروڑ عوام کی آخری امید ہے نام بے ضمیر لوٹوں کی وجہ سے ڈویژن بہاولپور دس سالوں سے ترقیاتی کاموں سے محروم رہا بہاولپور ڈویژن میں اتحاد کے نام سے پی ٹی آئی کو یر غمال بنائے رکھا اب انشاللہ آندہ الیکشن میں این اے 171 او این اے 172 سے چوروں او بے ضمیر لوٹوں کے خلاف الیکشن لڑ کر اور عوامی طاقت سے ان کو شکست دے گے تحریک انصاف کے مرکزی رہنما چوہدری نعیم الدین وڑائچ کا پریس کانفرنس سے خطاب انہوں نے کہا کہ عمران خان نے قوم کو شعور دے کر غلامی کے توق سے نکال دیا انہوں نے کہا کہ بے شرمی سے عمران خان کے خلاف ووٹ دینے والے منڈی یزمان اور حاصلپور میں عوامی غذب کا سامنا نہیں کر سکے گے عوام ان کے اصل چہرے دیکھ چکی ہے اور ان کا سوشل بائیکاٹ کرے گے انہوں نے کہاکہ احسان فراموش بے ضمیر شخص نے چوہدری برادران کے خاندان میں داراڑیں ڈال دیں انہوں نے کہاکہ کسان عمران خان کو یاد کر رہے ہیں نااہل حکومت عوام پر پٹرول بم گرانے کی کوشش کر رہی ہے اس موقع پر حاجی چوہدری کاشف ایاز چوہدری عاصم ایاز بھی موجود تھے۔