نشتر ہسپتال،کورونا شبہ میں تین مریض زیر علاج،رپورٹس کا انتظار

نشتر ہسپتال،کورونا شبہ میں تین مریض زیر علاج،رپورٹس کا انتظار

  

ملتان)وقائع نگار)نشتر ہسپتال ملتان میں گزشتہ ایک روز کے دوران  کورونا مرض کی وجہ سے کوئی مریض جاں بحق (بقیہ نمبر6صفحہ6پر)

نہیں ہوا۔جبکہ نشتر ہسپتال میں تاحال مجموعی طور پر کورونا کی وجہ سے  941 افراد کی موت واقع ہوئی ہیں۔تفصیل کے مطابق نشتر ہسپتال میں  گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران آئی سو لیشن وارڈ میں زیر علاج کورونا میں مبتلا کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا ہے۔یوں یکم اپریل 2020  سے   26 اپریل 2022 کے درمیان کورونا کے باعث ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 941 تک رہی ہے،جبکہ  نشتر ہسپتال میں اس وقت  کورونا میں مبتلا کوئی مریض زیر علاج نہیں ہے، جبکہ کورونا کے شبہ میں 03مریض زیر علاج ہیں جن کی رپورٹس کا انتظار  ہے،ادھر  نشتر ہسپتال  میں اب تک کورونا کے شبہ میں 9 ہزار 738 افراد رپورٹ ہوئے جن میں سے 2 ہزار 977 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے،جبکہ کورونا مریضوں کے لئے  مختص  24 وینٹی لیٹرز میں سے 24 وینٹی لیٹر خالی ہیں،ادھر کورونا آئی سو لیشن بلاک میں بستروں کی تعداد 50 کر دی گئی  ہے، جن میں سے  40 خالی ہیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -