قتل مقدمہ،2ملزموں کا جوڈیشل ریمانڈ منظور، جیل بھجوانے کا حکم

قتل مقدمہ،2ملزموں کا جوڈیشل ریمانڈ منظور، جیل بھجوانے کا حکم

  

ملتان(خصوصی رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت ملتان نے خاتون کو تیزاب سے جھلسا کر قتل(بقیہ نمبر14صفحہ6پر)

 کرنے کے مقدمہ میں ملوث 2 ملزمان کا جوڈیشل ریمانڈ منظور کرتے ہوئے جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے۔ اس دوران ملزمان کی شناخت پریڈ ہو گی اور انہیں 8 مئی کو دوبارہ عدالت پیش کیا جائے گا۔ قبل ازیں فاضل عدالت میں پولیس تھانہ صدر جلالپور ضلع ملتان کے مطابق ملزمان حاجی محمد اختر اور محمد سہیل کے خلاف خاتون حافظہ بی بی کو تیزاب سے جھلساکر قتل کرنے جبکہ کمسن بچے فیصل کی ٹانگ پر بھی تیزاب پھینکا گیا خاتون منہ اور اور جسم پر تیزاب گرنے سے جانبحق ہوگئی تھی اب ملزمان کی شناخت گواہوں نے کرنی ہے جس پر جوڈیشل ریمانڈ منظور کرلیا گیا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -