سیکرٹری اوقاف ان ایکشن، صوبہ بھر میں افسروں کو پودے لگانے کا حکم
ملتان(سٹی رپورٹر)سیکریٹری اوقاف پنجاب نے ''شجر کاری (بقیہ نمبر13صفحہ6پر)
مہم '' کے سلسلہ میں محکمہ اوقاف کے صوبہ بھر کے افسران کو پودے لگانے کی ہدایت کی ہے۔ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے زونل ایڈمنسٹریڑز کو خصوصی طور پر مراسلہ جاری کیا گیاہے وہ جلد سے جلد شجرکاری مہم کا آغاز کریں اور اس سلسلے میں علماء کرام کو پدایات دی جائیں کہ وہ نماز جمعہ کے خطبات میں بھی شجر کاری کی اہمیت کے حوالے سے گفتگو کریں اس حوالے سے سیکریٹری اوقاف پنجاب نے کہا کہ ماحولیاتی پاکیزگی کیلئے شجر کاری ناگزیر اور رسول اکرم?ﷺنے بھی شجر لگانے کی تلقین فرمائی ہے درخت، ماحول کو خوبصورت اور دلکش بنانے کے ساتھ ساتھ زمین کی زرخیزی میں بھی معاون و مدد گار ہیں،روئے ارض پر درخت زندگی کے ضامن اور شجر سے محبت انسانیت سے محبت ہے۔انہوں نے کہاکہ درخت آکسیجن مہیا کرکے ہماری زیست کا سامان پیدا کرتے ہیں۔