سولجر بازار کراچی کی دینار خواجہ کا نکاح میلسی میں پڑھائے جانیکا انکشاف
میلسی(نامہ نگار)سولجر بازار کراچی کی دینار خواجہ کا نکاح میلسی سٹی یونین کونسل کے وارڈ نمبر 9 میں پڑھائے(بقیہ نمبر12صفحہ6پر)
جانے کا انکشاف ہواہے۔ کراچی سے نمرہ کاظمی۔دعا زہرا کے بعد دینار خواجہ کا نکاح نامہ منظر عام پر آگیا۔تفصیل کے مطابق دلہا کا نام اسد عباس ولد محمد اسلم قوم کھچی سکنہ محلہ رفیق شاہ بخاری لودھراں۔شناختی کارڈ نمبر 36203-3640221۔5 ہے جبکہ نکاح نامے پر دینار خواجہ نے اپنا کراچی والے ایڈریس نہیں لکھوایا بلکہ دینار دختر دیدار علی قوم خواجہ سکنہ کچاکوٹ تجصیل میلسی درج کرایا ہے اور شناختی کارڈ نمبر 42201۔3640221۔6 درج کروایا مندرجات کے مطابق وہ کنواری خود مختار اور 28 اپریل 1997کی تاریخ پیدائش کے مطابق25/26سالہ ہے۔شادی کے گواہاں میں محمد عمران عباسی سکنہ گلی ارشاد خان والی میلسی اور حسنین رضا کھچی سکنہ لودھراں ہے۔جبکہ دلہا کی تاریخ پیدائش 19 جون 2002 کے مطابق عمر19 سال ہے اور دلہن سے وہ سات سال چھوٹا ہے۔شادی 23 اپریل 2022 کو یعنی 3 روز قبل ہوئی۔مہر کی رقم 5 ہزار اور ادا شدہ ہے دلہے کی رہائش لودھراں کی ہے یادرہے یہ وہی شہر ہے جہاں کی لڑکی سے عامر لیاقت ایم این اے نے حال ہی میں شادی رچائی ہے جو فیس بک کا موضوع بنی رہی ہے۔