اساتذہ کی تنخواہوں سے کنونس الاؤنس کی مد میں کٹوتی شروع
ملتان(سٹی رپورٹر)اساتذہ کی تنخواہوں سے کنونس الاونس کی مد میں کٹوتی شروع کردی گئی بتایاگیا ہے کہ کورونا (بقیہ نمبر29صفحہ6پر)
کے ایام میں دئے گئے کنونس الاونس پر آڈٹ اعتراضات لگے تھے جس کی روشنی میں وصول کا عمل شروع کردیاگیا ہے ڈسٹرکٹ ملتان کے گزیٹڈ آفیسر اور اساتذہ کی تنخواہوں سے آٹھ ہزار کی کٹوتی کی گئی ہے۔ اساتذہ کا کہنا ہے کہ عید کی موقع پر کٹوتی نے معاشی مسائل پید اکردئے ہیں اور کوئی نوٹس دیے بغیر کٹوتی شروع کردی گئی ہے۔