مظلوم کی بروقت داد رسی ضروری،ڈاکٹراحسان صادق
لودھراں (نمائندہ پاکستان)ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب ڈاکٹر احسان صادق نے لودھراں کا دورہ کیا آر پی او ملتان جاوید اکبر ریاض بھی ہمراہ تھے ڈی پی او لودھراں عبدالرف بابر نے استقبال کیا ڈی پی او آفس میں پولیس دستہ نے ایڈیشنل آئی جی ڈاکٹر احسان صادق کو سلامی پیش کی ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس ساتھ پنجاب نے ڈی پی او آفس میں پولیس (بقیہ نمبر31صفحہ6پر)
دربار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دربار انعقاد کا مقصد افسران اور جوانوں کے مسائل سننا اور حل کرنا ہے فرائض کی ادائیگی عبادت سمجھ کر کریں اور مظلوم کی داد رسی میں تاخیر نہ کریں لوگوں کی جان و مال کی حفاظت، انصاف کی فراہمی پولیس کا بنیادی فرض ہے خوش اخلاقی اپنائیں یہ پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد سازی کا بہترین ذریعہ ہے مظلوم کا ساتھ دیں اور قانونی اختیارات سے ظالم کا ہاتھ روکیں انہوں نے کہا کہ کمیونٹی پولیسنگ انسداد جرائم کا مثر ذریعہ ہے آر پی او ملتان نے پولیس دربار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشی کو روکنے کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائیں اچھا کام کرنے والے پولیس افسران کی حوصلہ افزائی کی جائیگی پولیس ملازمان کی ویلفیئر اولین ترجیح ہے بعد ازاں ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب ڈاکٹر احسان صادق نے ڈی پی او آفس میں اجلاس کی صدارت کی اجلاس میں ضلع میں جرائم کی شرح، نوعیت،طریقہ واردات پر غور کیا گیا اور کرائم کے سد باب کے لیے اقدامات اور نتائج کا جائزہ لیا گیا اجلاس میں افسران کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا گیا اجلاس میں ڈی پی او عبدالرف بابر نے بریفنگ دی ضلع بھر کے ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز نے اجلاس میں شرکت کی ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب نے ہدایت کی کہ فرانزک رپورٹ کے ساتھ چالان کی تکمیل کریں سنگین نوعیت کے جرائم کی تفتیش حقائق پر جلد یکسو کریں معاشرے کیامن کو سبوتاژ کرنے والوں سے کوئی رعایت نہ برتی جائے غریب اور بے سہارا کی داد رسی کریں کہ ہم سب خدا کو بھی جواب دہ ہیں دنیاوی منفعت کے لیے آخرت برباد نہ کریں۔ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس نے ہمراہ آر پی او ملتان تھانہ سٹی لودھراں کا معائنہ کیا تھانہ کی حوالات،فرنٹ ڈیسک، مال خانہ کا جائزہ لیا انہوں نے کہا کہ سپیشل انیشیٹو پراجیکٹ کے تحت تھانہ سٹی کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ تھانہ محکمہ پولیس میں انصاف کی فراہمی کی بنیادی اکائی ہے تھانہ کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے جدید پولیسنگ کے اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا۔