مشاورت سے عمران کیخلاف ووٹ دیا،طارق بشیر چیمہ

مشاورت سے عمران کیخلاف ووٹ دیا،طارق بشیر چیمہ

  

بہاولپور(بیورورپورٹ)وفاقی وزیر فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ چوہدری طارق بشیر چیمہ نے کہاہے کہ عمران خان(بقیہ نمبر32صفحہ6پر)

 126دنوں کے دھرنے میں الیکشن نہیں کراسکا تو اب کیسے کرائے گا۔چوہدری پرویز الہی میرے محسن ہیں۔میں نے اپنے قائدین کی مشاورت سے عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کا ووٹ دیا۔بہاولپور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ شہباز شریف کی کا بینہ میں اکیلے حلف اٹھانے والے اپنی پارٹی کے وزیر نہیں بلکہ پارٹی کے صدر کے بیٹے نے بھی میرے ساتھ حلف اٹھایا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان جب وزیر اعظم تھے تو انکے ساتھ کئی بار یہ بات ہوئی کہ وہ بھاولپور صوبہ کو بحال کریں۔میں نے انہیں کہاکہ بہاولپور صوبہ کے حوالے سے میں کو ئی کمپرومائز نہیں کروں گا اور بہاولپور صوبہ کو بحال نہ کر نا ہمارے لیے ناقابل قبول ہے انہوں نے کہاکہ بہاولپور صوبہ کے حوالے سے میرا موقف دوٹوک ہے اوراگر بہاولپور صوبہ کی آواز بلند کرنے والا میں اکیلا بھی رہ جاؤں تو میں آواز بلند کرتا رہوں گا یہ ہمارا کور ایشو ہے ہمیں نہ وزارتوں کی ضرورت ہے اور نہ کسی اور چیز کی ہمیں جنوبی پنجاب صوبہ سے کو ئی پرخاش نہیں ہم صرف بہاولپور صوبہ کی بحالی چاہتے ہیں پہلے ہم لاہور والوں کے دست نظر بنائے گئے اب جنوبی پنجاب کے ساتھ شامل ہو نا آسمان سے گرا کھجور میں اٹکے والی بات ہے عمران خان نے اس حوالے سے مجھے یقین دہانی بھی کرائی تھی لیکن اچانک حکومت جاتی دیکھ کر انہوں نے وعدہ خلافی کرتے ہوئے جنوبی پنجاب کا بل اسمبلی میں پیش کرادیاوفاقی وزیر نے کہاکہ انہوں نے اس حوالے سے اپنے پارٹی قائد چوہدی شجاعت حسین سے بھی بات کی اور انہوں نے بھی میرے موقف کی تائیدکی۔طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ عمران خان بتائیں کہ انہوں نے ایسا کون سا کام کردیا ہے جسکی بناپرامریکہ ان کامخالف ہوگیا۔وہ تو اپنے دورہ امریکہ کے بعد بڑی خوشی سے یہ کہتے سنے گئے کہ میں ایک اور ورلڈ کپ جیت آیا ہوں۔عمران خان نے عوام کے لئے کچھ نہیں کیاانہوں نے کہاکہ عمران خان چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے ڈرامے بازی کررہے ہیں انہوں نے کشمیر کا بھی سودا کیا کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمہ کا ڈیکلریشن انہی کے دور میں ہوا ۔انہوں نے کہا شہباز شریف کو پارلیمنٹ میں پہلی بار ملا تھااور ان پرواضع کردیا کہ آپکو ووٹ صرف بحالی صوبہ بھاولپور کی قرار داد منظور کرانے پر دے رہا ہوں۔مجھے امید ہے وزیر اعظم شہباز شریف بحالی صوبہ بھاولپور کے لیے ضرور کچھ کریں گے۔مسلم لیگ ق ایک بار پھرمتحد ہوگی اور میں ق لیگ سے ہی آئندہ الیکشن میں حصہ لوں گا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -