میپکو،7کروڑ کی لاگت سے 2 9 9 سے زائد ٹرانسفارمرزاپ گریڈ
ملتان)نیوزرپورٹر)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)نے نئے کنکشنوں (بقیہ نمبر36صفحہ6پر)
کی فراہمی اور سسٹم کی بہتری کے لئے مالی سال2021-22 کے دوران 7 کر وڑ روپے کی لاگت سے299ٹرانسفارمرز اپ گریڈ کئے ہیں۔ چیف ایگزیکٹو آفیسرمیپکو انجینئرمہر اللہ یار بھروانہ کی ہدایات پر یکم جولائی2021 سے31مارچ 2022 کے دوران ملتان سرکل میں 2 کروڑ17لاکھ روپے کی لاگت سے مختلف استعدادکار کے68ٹرانسفارمرز کی استعدادکار میں اضافہ کیا گیاہے۔ ڈی جی خان سرکل میں 39لاکھ52ہزار روپے سے16، وہاڑی سرکل میں 69لاکھ روپے کی لاگت سے 25، بہاولپور سرکل میں 57لاکھ54ہزار روپے کی لاگت سے27،ساہیوال سرکل میں 50لاکھ62ہزار روپے سے17،رحیم یار خان سرکل میں 58 لاکھ50ہزار روپے سے21، مظفرگڑھ سرکل میں ایک کروڑ11لاکھ70ہزار روپے سے90،بہاولنگر سرکل میں 67لاکھ70ہزار روپے سے19اور خانیوال سرکل میں 34 لاکھ 60 ہزار روپے کی لاگت سے16ٹرانسفارمرز اپ گریڈ کئے گئے ہیں۔ان ٹرانسفارمرز کی تنصیب سے نہ صر ف میپکو ریجن کے زیر انتظام علاقوں میں بجلی کی فراہمی بہتر ہو گئی ہے بلکہ کم وولٹیج اور ٹرپنگ کی شکایات کا مکمل خاتمہ ہوگیاہے۔