فوڈ اتھارٹی ٹیموں کا جعلساز،ملاوٹ مافیا کیخلاف آپریشن

فوڈ اتھارٹی ٹیموں کا جعلساز،ملاوٹ مافیا کیخلاف آپریشن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(سٹی رپورٹر)ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی شعیب خان جدون کی ہدایت پر خوراک کے نام پر جعلسازی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کردی گئی ہیں۔ جہانگیر آباد خانیوال میں ضلعی انتظامیہ اور فوڈ اتھارٹی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے فیٹ رینڈرنگ یونٹ پر چھاپہ مارا۔ کھلے آئل کو معروف برانڈز کے ٹین ڈبوں میں پیک کیا جارہا تھا۔ فوڈ لائسنس کے(بقیہ نمبر38صفحہ6پر)
 بغیر جانوروں کی چربی سے آئل تیار کیا جارہا تھا۔ جانوروں کی چربی اور خام مٹیریل کا کوء ریکارڈ واضح نہ کیا گیا۔ چربی اور کھلے آئل کے سیمپل لے کر مزید جانچ کیلیے لیبارٹری بھجوادیے گئے۔ مضر صحت آئل فاسٹ فوڈز پوائنٹ پر سموسے، پکوڑے بنانے کیلیے بازاروں میں سپلائی کیا جانا تھا۔ اس کے علاوہ ملتان میں پاپڑ فیکٹری کو خوراک کی تیاری میں کھلا رنگ استعمال کرنے، صفائی کے ناقص انتظامات ہونے پر 60 ہزار، ڈیری پروڈکشن یونٹ کو ایکسپائرڈ چاکلیٹ فلیورز کی موجودگی، سگریٹ نوشی کرنے پر 30 ہزار روپے جرمانہ کردیا گیا۔ اسی طرح سوڈا واٹر فیکٹری کی  مس لیبلنگ کرنے اور مصنوعی مٹھاس کی ملاوٹ پر پروڈکشن بند کردی گئی۔