میر چاکر خان،نیشنل سکل یونیورسٹی اسلام آباد کے درمیان مفاہمت کی یاداشت پر دستخط،تعلیمی ترقی کو فروغ دینے کا عزم

میر چاکر خان،نیشنل سکل یونیورسٹی اسلام آباد کے درمیان مفاہمت کی یاداشت پر ...

  

چوٹی زیریں (نمائندہ پاکستان)میر چاکر خان رند یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی ڈیرہ غازی خان اور نیشنل اسکل یونیورسٹی اسلام آباد کے مابین اسلام آباد میں 5 سال کی (بقیہ نمبر40صفحہ6پر)

مدت کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تقریب کا انعقاد ہوا۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر محمود سلیم، وائس چانسلر، میر چاکر خان رند یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی، ڈیرہ غازی نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اس مفاہمت نامے کے تحت، دونوں یونیورسٹیوں کے ماہرین کے ذریعے معیاری تحقیق اور تعلیم کو فروغ دینے کے لیے باہمی اشتراک قائم ہوگا جس میں تجرباتی لیبز کا اشتراک،سیمینارز اور کانفرنسز کا  انعقاد بھی ہوگا جو تحقیق اور تعلیم کے کلچر کو فروغ دینے کا باعث بنیں گے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -