عید پرشراب سپلائی،ڈیلرز کیخلاف کریک ڈاؤن شروع

عید پرشراب سپلائی،ڈیلرز کیخلاف کریک ڈاؤن شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بستی ملوک،بہاولپور،چوک اعظم،لیہ(نامہ نگار،نمائندہ پاکستان)تھانہ چوک اعظم پولیس نے عید الفطر کے موقع پر شراب کی بڑے پیمانے پر سپلائی کو ناکام بناتے ہوئے بھاری مقدار میں شراب برآمد کر لی،ڈی ایس پی سرکل چوبارہ ریاض احمد بخاری نے منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران تفصیلات سے آگا ہ کرتے ہوئے بتلایا کہ ایس ایچ او چوک اعظم اللہ ڈ(بقیہ نمبر42صفحہ6پر)
تہ کی زیر نگرانی اے ایس آئی محمد سلیم،اے ایس آئی نوید اسلم نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے بد نام زمانہ دو شراب فروش ملزمان محمد یونس اور محمد رمضان عرف بوٹا کو گرفتار کرکے بند حوالات کیا،شراب فروش محمد یونس کے قبضہ سے 1500کپی شراب جبکہ شراب فروش محمد رمضان عرف بوٹا سے500کپی شراب برآمد ہوئی، ڈی ایس پی نے مزید کہا کہ شراب فروش ملزمان نے عید کے موقع پر بڑے پیمانے پر شراب سپلائی کرنے کی غرض سے لاہور سے شراب منگوائی تھی۔ملزمان نے چوک اعظم شہر،لیہ سٹی اور دائرہ دین پناہ سپلائی کی غرض سے شراب رکھی ہوئی تھی۔شراب فروش محمد یونس نے اپنی حویلی میں تہہ خانہ بنا کر شراب اس میں چھپا رکھی تھی جبکہ محمد رمضان عرف بوٹا نے اپنے رہائشی کوارٹر میں شراب چھپا رکھی تھی،پریس کانفرنس میں ایس ایچ او چوک اعظم،تفتیشی افسران،میڈیا نمائندگان و دیگر شہری موجود تھے،شہریوں نے پولیس کو شاندار کاروائی پر خراج تحسین پیش کیا،ڈی پی او لیہ ڈاکٹر ند ا عمر چٹھہ نے  منشیات فروشی کے مکروہ دھندہ میں ملوث عناصر کو قانون کے شکنجے میں لانے پر پوری پولیس ٹیم کو شاباش دی،تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام کا بھی اعلان کیا۔دریں اثناء کشیدہ کاروں نے ہزاروں لیٹرشراب کشید کرکے سٹاک کرلی ہے جوکہ عیدالفطر کے موقع پرفروخت کی جائیگی عیدین کے موقع پرشراب کشید کرکے فروخت کرنامذکورہ علاقوں میں پولیس کشیدہ کاروں ومنشیات فروشوں کیخلاف کاروائی کرنے کی بجائے ان سے حصہ لے کر اپنی عیدی کھری کررہے ہیں۔ عید کے نزدیک آتے ہی شراب فروشوں کاکاروبار چمک اٹھاہے زرائع کے مطابق شراب فروش شراب کشیدکرتے مختلف قسم کے کیمیکل استعمال کرتے ہیں جس سے کئی قسم کی بیماریاں پھیلنے کاخدشہ ہے،شہریوں نے ڈی پی او بہاولپور سے اصلاح احوال کامطالبہ کیاہے۔دریں اثناء تھانہ جلہ آرائیں کے چوکی انچارج نے کاروائی کرتے ہوئے 105لیٹر دیسی زہریلی شراب بمعہ چالو بھٹی پکڑ لی شراب فروش ملزم اظہر کمہار پہلے بھی بدنام زمانہ منشیات فروش ہیملزم عید الفطر پر فروخت کرنے کے لیے شراب تیار کررہا تھا ملزم عید پر زہریلی شراب فروخت کر کے کئی انسانی زندگیوں کو دا پر لگاتاانچارج چوکی سلیم شیخ اور ٹیم  شوکت جٹ، فیصل، سجاد گجر، خادم کالرو، وقاص کی زبردست کاروائی پر افسران بالا نے پوری ٹیم کو شاباش دی سلیم شیخ کا کہنا تھا کہ مزید کاروائیاں جاری ہیں بہت جلد  مکرو دھندہ کرنے والے پولیس کی گرفت میں ہونگے۔