عید الفطرپر چارچھٹیوں کا اعلان
ٹھٹھہ صادق آباد(نامہ نگار)وفاقی حکومت کی جانب سے عید الفطر کے موقع پر 2 مئی سوموار سے 5 مئی جمعرات تک 4 سرکاری چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے جس (بقیہ نمبر54صفحہ6پر)
کے باعث اتوار یکم مئی کی تعطیل کی وجہ سے تمام وفاقی و صوبائی سرکاری ملازمین ایک ساتھ 5 چھٹیوں کے مزے لے سکیں گے، جبکہ تمام وفاقی و صوبائی سرکاری ادارے بینک مالیاتی ادارے بھی 5 روز کے لئے بند رہیں گے۔