جنوبی پنجاب میں الیکشن کمیشن کیخلاف احتجاجی مظاہرے

جنوبی پنجاب میں الیکشن کمیشن کیخلاف احتجاجی مظاہرے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان)نیوزرپورٹر)تحریک انصاف کے سٹی جنرل سیکرٹری را آصف انور،شیخ واجد شوکت کی قیادت میں اپنے قائد (بقیہ نمبر58صفحہ6پر)
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ہدایت کے مطابق ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن ملتان کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کی گیا۔اس موقع پر جنرل سیکرٹری را آصف انورکہا کہ امریکی سازش کو پروان چڑھانے والی ایمپورٹیڈ حکومت کو عوام نے مسترد کردیا ہے کرپٹ حکومتی ٹولے نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو امریکی سازش کے تحت وزیر اعظم کے عہدے سے ہٹوایا اور آج یہ کرپت حکومتی ٹولہ اپنی کرپشن چھپانے اور اپنے نام ای سی ایل سے خود نکلوا رہا ہے۔چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے امریکہ پر یہ واضح کیا کہ ہم صرف اللہ کو سپر پاور مانتے ہیں ہم کسی امریکہ کے غلام نہیں۔عوام بھی امریکہ کی غلامی سے چھٹکارا چاہتی ہے۔ سٹی جنرل سیکرٹری را آصف انور،شیخ واجد شوکت،ملک اظہیر اعوان نے مزید کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنی عیش و عشرت کی زندگی کو ترک کرکے ملک و قوم کی کی خاطر اس ملک کی غریب عوام کی طرز زندگی کو بلند کرنے کے لیے تحریک انصاف کی بنیاد رکھی تاکہ پاکستان اور اس کی عوام کا شمار ترقی یافتہ ممالک میں فہرست میں شامل ہوسکے۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پاکستانی عوام کوامریکہ کی غلامی سے نجات دلانا چاہتا ہے ہے عمران خان نے امریکہ کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر ایبسلوٹلی ناٹ کہا اور اس پر ثابت قدم رہا۔ہم الیکشن کمیشن آف پاکستان سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ فل فور الیکشن کروائے جائیں کیونکہ عوام نے اس جعلی ایمپورٹیڈ حکومت کو مسترد کردیا ہے۔احتجاجی مظاہرے میں اشرف ناصر خان،سعدیہ بھٹہ،ذہین کنول، رانا عبدالجبار،قاسم نیازی،شازیہ وحید، ملک عزیز لابر، خالد جاوید وڑائچ، شہباز قریشی، عبدالمجید گجر،سبین گل، فرزانہ ارم، گلناز کاشف،قربان فاطمہ ودیگر کارکنان نے شرکت کی۔جبکہ ملک بھر کی طرح ملتان  میں بھی الیکشن کمشن کے دفتر کے سامنے تحریک انصاف کے ضلع صدر چوہدری خالد جاوید وڈالچ کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ ہوا جس میں ایم پی اے سبین گل قربان فاطمہ۔ سعدیہ بھٹہ۔ اصفہ سلیم۔ملک۔شازیہ وحید۔ راو اصف ظہیر اعوان۔ عامر قریشی۔ چوہدری جمیل گجر سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر الیکشن کمشن کی جانبدارانہ پالیسیوں کی شدید مزمت کی گئی اور نعرے بازی کی گئی چوہدری خالد جاوید وڑالچ نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ ہم کارکن اپنے قائد عمران خان کی قیادت میں  جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں چیف الیکشن کمشر کمشنر  اس وقت غیر آئینی اقدامات کر رہے ہیں جب تک نیا اور غیر جانبدار الیکشن کمشنر مقرر نہیں کیا جاتا ہمارا احتجاج جاری رہے گا اس موقع پر سبین گل اور قربان فاطمہ نے کہا کہ جنوبی پنجاب کی خواتین ہر تحریک  ہیں ہراول دستے کا کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔
وہاڑی،مظفرگڑھ،نورپورنورنگا،خانیوال(نامہ نگار،نمائندہ پاکستان،بیورورپورٹ،نمائندہ خصوصی،سٹی رپورٹر)پاکستان تحریک(بقیہ نمبر57صفحہ6پر)
 انصاف کی مرکزی قیا د ت کی کال پر  تحریک انصاف ضلع خانیوال نے الیکشن کمیشن کے جانبدارانہ اور متعصبانہ رویہ کے خلاف  الیکشن کمیشن آفس خانیوال کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جس مرکزی رہنما قومی اسمبلی حلقہ 151 کے سابق ٹکٹ ہولڈر کرنل عابد محمود کھگہ، ممبران پنجاب اسمبلی سید علی عباس شاہ،مسز شاہدہ احمد،وزیر اقبال خان نیازی ایڈووکیٹ، سید مصدق شاہ،الطاف حسین بھٹی ایڈووکیٹ،نورین نشاط خان ڈاہا،رشاد احمد خان ڈاہا، میاں جاوید آرائیں،شہباز سیال، ودیگر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان اپنا قبلہ درست کرے اور وفاداری بدلنے والے ارکان اسمبلی کو ڈی سیٹ کر کے تاحیات نااہل قرار دیا جائے انہوں نے کہا کہ پوری قوم کا ایک ہی نعرہ ہے ملک میں فوری صاف وشفاف انتخابات کا اعلان کیا جائے احتجاجی مظاہرے میں کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور شرکا نے امپورٹڈ حکومت نامنظور نامنظور، لوٹوں کو فوری طور پر ڈی سیٹ کیا جائے سخت گرمی کے موسم شخت دھوپ میں کارکنوں کا جوش و خروش نمایاں تھا الیکشن کمیشن آفس کی حفاظت کے لیے پولیس کی بھاری نفری موجود تھی۔دریں اثناء پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کے حکم پر ملک بھر کی طرح بھاولپور میں بھی پی ٹی آئی نے رہنما تحریک انصاف بھاولپور و ٹکٹ ہولڈر پی پی 252 ملک احمد عثمان چنڑ، ودیگر رہنماں عدیل اسلم، شہلا احسان اور رابعہ ملک کی قیادت میں الیکشن کمیشن آفس بھاولپور کے سامنے پارٹی کارکنان کے ہمراہ بھرپور پر امن احتجاج کیا،احتجاجی مظاہرہ میں کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی،جنھوں نیچیف الیکشن کمشنر اورحکومت مخالف پوسٹر و بینرز اٹھا رکھے تھے،اس موقع پر رہنماں کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر کی جانبداری واضح ہوچکی ہے اس لیے وہ اب اس عہدے کے لائق نہیں رہئے، ملک احمد عثمان چنڑ کاکہناتھاکہ چیف الیکشن کمشنر کو فوری مستعفی ہوجانا چاہیے، اور اس سے پہلے وہ منحرف اراکین کو نااہل قرار دے۔اور ملک میں فوری عام انتخابات کروائے جائیں،اس موقع پر پی ٹی آئی رہنماں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ابھی نااہلوں کی حکومت کو چند دن ہوئے ہیں اور ملک میں ڈیزل کا بحران پیدا ہو چکا ہے، بجلی ملک میں نظر نہیں آتی،اسی طرح تجربہ کاروں کی دیگر نا اہلیاں جلد عوام کو نظر آئیں گی۔علاوہ ازیں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی کال پر مظفرگڑھ میں بھی ضلعی جنرل سیکرٹری مہر جاویدحسن،ندیم کاہلوں کی قیادت میں  الیکشن کمشنر آفس کے باہر پی ٹی آئی ورکرز نے بھرپوراحتجاج ریکارڈ کروایا اور الیکشن کمشنر راجہ سکندر کے خلاف شدید نعرے بازی کی جس میں پاکستان تحریک انصاف ورکرز کے ساتھ شہریوں نے بھی روزے کے ساتھ شدید گرمی میں بھرپور شیرکت کی اور چیف الیکشن کمشنر سکندر راجہ اور ایمپورٹڈ حکومت کے خلاف نارے بازی کی اور مطالبہ کیا کہ چیف الیکشن کمشنر جلد جنرل الیکشن کااعلان کرے جبکہ پی ٹی آئی کے دفتر جھنگ موڑ سے ریلی نکالی گئی جو ضلعی الیکشن کے دفتر پر اختتام پزیر ہوئی اور مکررین نے خطاب کیا اور ناریبازی کی جبکہ حکومت وقت کی طرف سے پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی۔ پاکستان تحریک انصاف کے نظریاتی ورکرز صابرحسین عاربی،مون شیخ،اظہرجوئیہ،ملک اعجاز،مہرزین ترگڑ،عمران قریشی،عثمان پتافی،چوہدری محسن سہو،حنان گوپانگ،زوہیب کوریہ،سید طاہر حسین بخاری،بختیار چانڈیہ،ملک آصف چھچھڑا،افضل خان مگسی،صاحبزادہ واحید،رائے اسد،رضوان مہے،عمران مہے،جام محمد عارف،سرفراز میتلا،عزیز سنجرانی،یسین سنجرانی،اسلم چانڈیہ،ثاقب لطیف چونیاں،مشرف مشوخان،حمزہ قریشی،اظہرسیم کھاڑک،شیخ افضل،تصورگوگا،شکیل خان مگسی،تنویرگجر،راطلحہ،صادق اعوان،ملک واسف اعوان،سمیت پاکستان تحریک انصاف کے سینکڑوں کارکنان،شہریوں نے شیرکت کی اور اپنے لیڈر عمران خان سے اظہار محبت کا ثبوت دیا۔علاوہ ازیں چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی کال پر وہاڑی میں بھی پی ٹی آئی کارکنان کی کثیر تعداد نے الیکشن کمیشن آفس کے سامنے پر امن احتجاجی مظاہرہ کیا ،احتجاجی مظاہرے کی قیادت ایم این اے طاہر اقبال چوہدری، ایم پی اے اعجاز سلطان بندیشہ اور رہنما تحریک انصاف زاہد اقبال چوہدری نے کی  پی ٹی آئی کے احتجاجی کارکنان نے پاتھوں پر سیاہ پٹیاں باندھ رکھی ہیں اور گلے میں زنجیریں ڈال رکھی تھی۔کارکنان نے چیف الیکشن کمشنر  استعفی دو،جانبداری نہیں چلے گی اور امپورٹڈ حکومت نامنظور کے فلک شگاف نعرے لگائے۔اس موقع پر ایم این اے طاہر اقبال چوہدری کا کہنا تھاکہ جس طرح وزیر اعظم پاکستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی گئی وہ ساری دنیا جانتی ہے پہلے سازش ہوتی ہے منصوبہ بنتا ہے پھر مداخلت کی جاتی ہیپی ٹی آئی کی جمہوری حکومت کو ختم کرکے امپورٹڈ حکومت کو عوام پر مسلط کرکے ظلم کیاگیاہے۔ آج پورے ملک کی عوام سڑکوں پر نکلے ہیں اور ایک ہی مطالبہ کررہے ہیں جانبدار چیف الیکشن کمشنر کو فوری طور پر اپنے عہدہ سے استعفی دینا چاہیے اور ملک میں شفاف الیکشن کروائے جائیں۔ ابھی نااہلوں کی حکومت کو چند دن ہوئے ہیں اور ملک میں ڈیزل کا بحران پیداکردیا ہے۔ کارکنان سے ایم پی اے اعجاز سلطان بندیشہ اور رہنما زاہد اقبال چوہدری نے بھی خطاب کیا احتجاجی کارکنان کے چیف الیکشن کمشنر نامنظور کے بھی نعرے۔ مظاہرے میں ہاتھوں میں پوسٹرز اٹھائے کارکنان کی بڑی تعداد شریک تھی جو عمران خان زندہ باد اور امپورٹڈ حکومت نامنظور کے نعرے لگاتے رہے۔جبکہ مظفر گڑھ میں تحریک انصاف کے کارکنوں نے الجیشن الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر زوردار احتجاج اور دھرنا اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی۔  سابق ضلعی سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف معظم علی قریشی نے اپنے بیان میں کہا کہ کمیشن کے جانبدارانہ رویے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔موجودہ الیکشن کمشنر کے ہوتے ہوئے شفاف الیکشن نہیں ہوسکتے۔چیف الیکشن کمشنر فی الفور مستعفی ہوں۔ ڈسکہ الیکشن، سپریم کورٹ کے حکم پر سینیٹ الیکشن میں جدید ٹیکنالوجی سے انکاری اور پنجاب اسمبلی کے منحرف ارکان ووٹ شمار کرنا غیر آئینی، غیر قانونی اور بلاجواز ہے۔ تحریک انصاف واحد سیاسی تحریک ہے جو فنڈز کے حوالے سے اپنے آڈٹڈ اکانٹس پیش کرچکی ہے۔ جبکہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے اکانٹس غیرتصدیق شدہ ہیں۔اور ان کے پارٹی اکانٹس باقاعدہ منی لانڈرنگ میں استعمال ہوچکے ہیں۔