فیکٹری میں چینی شہری کی ہلاکت صرف حادثہ،مالی امداد فراہم،بلیک مافیا کیخلاف کارروائی کریں گے،مالک واحد میٹلز نبیل شہزاد کی بات چیت

فیکٹری میں چینی شہری کی ہلاکت صرف حادثہ،مالی امداد فراہم،بلیک مافیا کیخلاف ...

  

ملتان(سٹی رپورٹر)واحد میٹلز کے مالک نبیل شہزاد نے کہا ہے کہ فیکٹری میں چینی شہریوں کی ہلاکت حادثہ ہے جس(بقیہ نمبر49صفحہ6پر)

 کی ذمہ داری کسی پر عائد نہیں کی جاسکتی،حادثہ میں ہلاک ہونے والے چینی شہری کو مالی امداد فراہم کی جا چکی ہے اور زخمیوں کا ہر ممکن علاج کروایا جارہا ہے۔ پولیس سمیت دیگر ادارے تحقیقات کر رہے ہیں اور ہم ان اداروں سے مکمل تعاون کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ کیس ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے۔ چند شر پسند عناصر میڈیا کو گمراہ کرکے ہمیں بلیک میل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، اور حقائق کے برعکس خبریں شائع کروا رہے ہیں انہوں نے کہ ہم ملکی قوانین کی مکمل پاسداری پر یقین رکھتے ہیں۔بلیک میل کرنے والے افراد کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا حق رکھتے ہیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -