کمشنر ملتان کا نشتر ہسپتال کینسر وارڈ کا دورہ،مریضوں میں تحائف تقسیم

کمشنر ملتان کا نشتر ہسپتال کینسر وارڈ کا دورہ،مریضوں میں تحائف تقسیم

  

ملتان(وقائع نگار،سٹی رپورٹر)کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے گزشتہ روز نشتر ہسپتال کینسر وارڈ کا دورہ کیا اور (بقیہ نمبر48صفحہ6پر)

مریضوں میں تحائف اور عیدی تقسیم کی۔اس موقع ہر انہوں نے مریضوں اور لواحقین سے ہسپتال میں دستیاب سہولیات بارے بھی بات چیت کی۔انہوں نے کہا کہ سب کو خوشیوں میں شریک کرنا عیدالفطر کا پیغام ہے۔عید کی خوشیوں میں ہسپتالوں میں داخل مریض، جیلوں میں موجود قیدیوں اور ہر طبقہ کو شامل کرنا معاشرے کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔مزید برآں اظہر بلوچ کے تعاون سے  مریضوں میں عیدی تحائف تقسیم کئے گئے جبکہ پروفیسر ڈاکٹر احمد اعجاز مسعود نے کینسر وارڈ اور زیر تعمیر کینسر بلاک بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ وی سی نشتر یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف،ایم ایس نشتر ڈاکٹر امجد چانڈیو، متعلقہ ڈاکٹرز ہمراہ تھے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -