میٹرک سالانہ امتحان 10مئی سے  شروع،سٹوڈنٹس کو رول نمبر سلپس روانہ

میٹرک سالانہ امتحان 10مئی سے  شروع،سٹوڈنٹس کو رول نمبر سلپس روانہ

  

بہاولپور،راجن پور(بیورورپورٹ،تحصیل رپورٹر)تعلیمی بورڈ بہاول پور،ڈیرہ کے زیر اہتمام امتحان میٹرک(دہم)(بقیہ نمبر46صفحہ6پر)

سالانہ 2022 مورخہ 10 مئی بروز منگل سے شروع ہو رہا ہے جس کیلئے رول نمبر سلپس جاری کردی گئی ہیں۔ اس ضمن میں کنٹرولر امتحانات نے میڈیا کو بتایا کہ امتحان میں شامل ہونے والے ریگولر امیدواران اپنی رول نمبر سلپس متعلقہ تعلیمی ادارہ سے حاصل کریں  گیجبکہ پرائیویٹ امیدواران کی رول نمبر سلپس ان کے مہیا کردہ ایڈریس پر بذریعہ رجسٹرڈ  ڈاک ارسال کردی گئی ہیں۔ اگر کسی امیدوار کو 06مئی تک رول نمبر سلپ موصول نہ ہوتو اسسٹنٹ کنٹرولر امتحانات میٹرک کے فون نمبر 0629255255پر رابطہ کرے یا بورڈ کی ویب سائٹ www.bisebwp.edu.pkسے ڈاؤن لوڈ فرمائیں۔ تاہم ایسے امیدواران جن کے ذمہ امتحانی فیس یا دیگر اعتراضات باقی ہیں ان کی رول نمبر سلپس کا اجرا روک دیا گیا ہے اور انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ دفتر بورڈ ہذا میٹرک برانچ سے رابطہ کریں اور اعتراض رفع کرواکر اپنی رول نمبر سلپس بروقت حاصل کرلیں۔دیگر معلومات کے لیے بورڈ کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -