مقابلہ،2ڈاکوزخمی حالت میں گرفتار،رقم بھی برآمد

  مقابلہ،2ڈاکوزخمی حالت میں گرفتار،رقم بھی برآمد

  

ملتان،مخدوم رشید(وقائع نگار،نمائندہ خصوصی) تھانہ مخدوم رشید کے علاقہ میں بیوپاری سے ساڑھے 34 لاکھ روپے لوٹ کر لے جاتے ہوئے 2ڈاکو پولیس(بقیہ نمبر39صفحہ7پر)

 مقابلہ کے بعد زخمی حالت میں گرفتار، چھینی گئی رقم برآمدکر لی گئی، پولیس تھانہ مخدوم رشید کو دن 10 بجے کے قریب اطلاع موصول ہوئی کہ محمد اشرف ولد محمد صدیق جو گندم کا کاروبار کر تا ہے بینک سے رقم نکلوانے کے بعد گھر جا رہا تھا کہ 02 ڈکیت مسلح موٹر سائیکل 125برنگ سیاہ سواروں نے روکنے کی کوشش کی نہ رکنے پر گاڑی پر فائرنگ کی اور بیوپاری سے ساڑھے 34 لاکھ روپے چھین کر فرار ہو گئے ہیں، اس دوران بیوپاری محمد اشرف محفوظ رہا، پولیس کو اطلاع موصول ہونے پر ایس ایچ او مخدوم رشید محمد ممتاز نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ڈاکووں کا تعاقب کیا، بدھلہ روڈ بخاری چوک کے قریب پہنچے تو ڈاکوو ں نے پولیس کو دیکھ کرفائرنگ شروع کر دی، پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی، فائرنگ کے دوران پولیس گاڑی کو شدید نقصان پہنچا جبکہ پولیس ملازمین محفوظ رہے، اس دوران دونوں ڈاکووں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، ڈاکووں کی شناخت نعمان ولد یونس قوم مہار سکنہ ساہیوال اور محمد احسن ولد یسین قوم اوڑھ سکنہ 166 ڈبلیو بی چوک میتلہ ٹبہ سلطان پو ر سے ہوئی، ڈاکووں سے بیوپاری محمد اشرف سے چھینے گئے ساڑھے 34 لاکھ روپے اور واردات میں استعمال کئے جانے والے 2 پسٹل بھی برآمد کر لیے گئے، جبکہ موقع سے 125موٹر سائیکل قبضہ پولیس میں لے لیا گیا، زخمی ڈاکووں کو ہسپتال بھجوایا گیا، وقوعہ کا مقدمہ درج کر کے کاروائی پولیس عمل میں لائی جارہی ہے، ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم نعمان ڈسٹرکٹ اوکاڑہ کے مختلف تھانوں میں ڈکیتی، رابری، ہاس رابری سمیت 7 سے زائد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے، ڈاکوں کے حوالیسے مزید تفتیش جاری ہے،عوام نے بر وقت کاروائی کر کے ڈکیت  گرفتار کرنے پر پنجاب پولیس کے حق میں نعرے لگائے اور ایس ایچ او زندہ باد کی فضا قائم کر دی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -