دو شیزہ سے بداخلاقی،ویڈیو بنانیکا انکشاف،کارروائی شروع

دو شیزہ سے بداخلاقی،ویڈیو بنانیکا انکشاف،کارروائی شروع

  

رحیم یارخان(بیورورپورٹ)گھرچھوڑنے کاجھانسہ دیکرقریبی رشتہ دارنے دوستوں کے مویشی کے بھانے میں لیجاکرزبردستی بداخلاقی کانشانہ بناڈالاچارساتھی پہرہ دیتے ہوئے دوشیزہ کی ویڈیوبناتے رہے۔تھانہ سٹی اے ڈویژن کی حدوداقبال نگرکی رہائشی ساجدہ سلیم نے پولیس کواپنی دی جانیوالی تحریری شکایت میں بیان کیا کہ 23اپریل کووہ آٹھ بجے کے (بقیہ نمبر42صفحہ7پر)

قریب راشن کے حصول کیلئے چک111پی شرقی سڑک پرکھڑی تھی کہ اسی دوران اسکا قریبی رشتہ دارملزم علی یوسف موٹرسائیکل پر آگیا اور اسے گھر چھوڑنے کا جھانسہ دے کر عباس کالونی کے علاقہ میں دوست کے مویشی کے بھانہ میں لے گیا جہاں پر اوباش ملزم علی یوسف نے زبر دستی اسے بداخلاقی کا نشانہ بنا ڈالہ جبکہ اسکے چار ساتھی محمد فہیم حمید احمدشان علی اور کامران عرف کامی پہرا دیتے ہوئے اسکی ویڈیو موبائل پر بنا لی اور بعدازاں اسے گھر کے باہر چھوڑ کر فرار ہوگئے قانونی کاروائی کرنے پر سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل کرنے کی سنگین دھمکی دی برادری طور پر فیصلہ نہ ہونے پر پولیس نے متاثرہ ساجدہ سلیم کی رپوروٹ  پرملزمان کے خلاف مقدمہ نمبری262/22 بجرم376/292ت پ درج کر کے کارروائی شروع کردی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -