منشیات سے بھری کار پکڑی گئی، سوا کلو ہیروئین برآمد

منشیات سے بھری کار پکڑی گئی، سوا کلو ہیروئین برآمد

  

 بٹہ کوٹ،بارہ میل(نمائندہ پاکستان،سپیشل رپورٹر منشیا ت سے بھری کا ر رنگے ہاتھوں پکڑ ی گئی تفصیل کے مطابق گزشتہ دنوں مہڈیا میں خاتون کی سر براہی میں قائم منشیا ت فرو ش گینگ کی نشاند ہی کی خبر کی اشاعت کے بعد ڈی پی او خانیوال نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ٹیم تشکیل دی جس نے گزشتہ روز ریاض گیٹ کے نزدیک ناکہ بندی کے دوران مشکوک جا ن کر مہران (بقیہ نمبر43صفحہ7پر)

کا ر نمبر ی BRD1464کو روک لیا اس دوران کا رمیں سوار خاتون شہنا ز مائی نیوہ محمد یٰسین سیال سکنہ بستی حسین آبا د کبیروالا شہر کے کند ھے پر لٹکے پرس سے لاکھوں روپے مالیتی 1 کلو200گرام ہیروئین اورساتھی سوار محمد اقبال ولدرمضان قوم کھوکھر سکنہ نئی بستی مولا پور کی تلاشی کے دوران بھاری مقدار میں چرس برآمد کر لی، صدر پولیس خانیوال نے گرفتار منشیا ت فرو شوں کے خلاف مقد مہ در ج کر کے جیل روانہ کردیا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -