مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست، ہائیکورٹ کا چوتھا بینچ آج سماعت کرے گا

مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست، ہائیکورٹ کا چوتھا بینچ آج سماعت کرے گا
مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست، ہائیکورٹ کا چوتھا بینچ آج سماعت کرے گا

  

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) مریم نواز کی عمرہ ادائیگی کیلئے پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کے تین بینچز معذرت کر چکے ہیں جبکہ امکان ہے کہ آج چوتھا بینچ درخواست پر سماعت کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق  مریم نواز کی عمرہ ادائیگی کیلئے  پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کے اب تک تین بینچ  سماعت سے معذرت کر چکے ہیں ۔  لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کی درخواست کی سماعت کیلئے فائل  سب سے پہلے  جسٹس انوار الحق پنوں اور جسٹس شہباز علی رضوی پر مشتمل بینچ کو دی گئی تھی ۔  بینچ نے ریمارکس دیے تھے کہ مریم نواز کے کیس کی سماعت جسٹس علی باقر نجفی پر مشتمل بینچ نے کی تھی لہذا بہتر  ہے وہی بینچ مریم کی اس درخواست کی بھی سماعت کرے ۔

 لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس فاروق حیدر پر مشتمل بینچ کو  مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی سے متعلق درخواست کی فائل بھیجی گئی تھی جہاں جسٹس فاروق حیدر نے سماعت سے معذرت کرلی تھی ۔ فائل لاہور ہائیکورٹ کے تیسرے بینچ کو بھیجی گئی تھی  ، بینچ میں جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس اسجد جاوید شامل تھے جہاں  جسٹس اسجد جاوید نے بھی  سماعت سے معذرت  کر لی ۔

لاہور ہائیکورٹ نے درخواست کی سماعت کیلئے چوتھا بینچ تشکیل دیا ہے جو جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس نعیم سردار احمد نعیم پر مشتمل ہے ، بینچ آج درخواست پر سماعت کرے گا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -