لاہور ایک بار پھر عالمی ٹیموں کی میزبانی کیلئے تیار

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) لاہور ایک بار پھر عالمی ٹیموں کی میزبانی کے لئے تیار ہے ، سہ ملکی ایشیا رگبی ڈویژن ٹو 26مئی سے پنجاب سٹیڈیم لاہور میں کھیلی جائے گی ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان رگبی اورسپورٹس بور ڈ پنجاب کے زیر اہتمام لاہور کے پنجاب سٹیڈیم میں سہ ملکی ایشیا رگبی ڈویژن ٹو کا انعقاد کیا جا رہا ہے ،جس میں پاکستان ، تھائی لینڈ اور چائنیز تائپے کی ٹیمیں اپنے جوہر کا مظاہرہ کریں گی ۔