پیسے کی بے توقیری اور ڈالر کی اونچی پرواز جاری، انٹر بینک میں ڈالر مزید مہنگا

پیسے کی بے توقیری اور ڈالر کی اونچی پرواز جاری، انٹر بینک میں ڈالر مزید مہنگا
پیسے کی بے توقیری اور ڈالر کی اونچی پرواز جاری، انٹر بینک میں ڈالر مزید مہنگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )  پیسے کی بے توقیری اور ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری ہے ،  آج دن کے آغاز پر ہی انٹر بینک میں ڈالر مزید مہنگاہو گیا ۔

تفصیلات کے مطابق  انٹر بینک میں ڈالر مزید  13پیسے مہنگا ہوا جس کے بعد  ڈالر کی قیمت 185 روپے  75 پیسے ہو گئی ہے ۔

خیال رہے کہ گزشتہ 7دنوں سے روپے کی بے توقیری کا سلسلہ جاری ہے ،  آج کے کاروباری روز کے آغاز پر ہی انٹر بینک میں ڈالر نے اڑان بڑھنا شروع کر دی ہے ،13پیسے مہنگا ہونے کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 185.75روپے کا ہو گیا ہے ۔
ادھر سٹاک ایکسچینج میں دن کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھنے میں آیاہے ، 100انڈیکس میں 98پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس 45ہزار 915پوائنٹس پر پہنچ گیا ۔

مزید :

بزنس -اہم خبریں -