حافظ آباد میں ایک سگریٹ نے 60 ایکڑ پر تیار کھڑی فصل جلا ڈالی

 حافظ آباد میں ایک سگریٹ نے 60 ایکڑ پر تیار کھڑی فصل جلا ڈالی
 حافظ آباد میں ایک سگریٹ نے 60 ایکڑ پر تیار کھڑی فصل جلا ڈالی

  

حافظ آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پنجاب کے ضلع حافظ آباد میں ایک سگریٹ نے 60 ایکڑ پر تیار کھڑی فصل جلا ڈالی۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق حافظ آباد کے گاو¿ں میں 60 ایکڑ پر گندم کی تیار فصل کو آگ لگ گئی جس سے تمام فصل تباہ ہو گئی۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ نامعلوم شخص کے جلتی سگریٹ پھینکنے سے لگی۔یاد رہے کہ اس سے قبل بجوات سیکٹر سیالکوٹ میں کل 77 ایکڑ پر گندم کی کھڑی فصل کو آگ لگ گئی تھی۔

 سرکاری رپورٹ کے مطابق سیالکوٹ میں 15 کاشتکاروں کی گندم کی تیار فصل جلی ہے۔بعد ازاں وزیراعظم شہباز شریف نے سیالکوٹ میں گندم کی فصل جلنے پر متاثرہ کسانوں کی مالی امداد کا حکم دیا تھا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -حافظ آباد -