تحریک انصاف کا 26 واں یوم تاسیس دبئی میں منایا گیا

تحریک انصاف کا 26 واں یوم تاسیس دبئی میں منایا گیا
تحریک انصاف کا 26 واں یوم تاسیس دبئی میں منایا گیا

  

دبئی (طاہر منیر طاہر) پی ٹی آئی یواےای نے چھبیسویں یوم تاسیس کے حوالے سے دبئی میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا ، جس میں پی ٹی آئی یو اے ای کے سینئر رہنماؤں کے علاوہ صحافی حضرات اور نئے شمولیت اختیار کرنے والے ساتھیوں نے شرکت کی۔ پاکستان تحریک انصاف یو اے ای کے سابقہ صدر عرفان افسر اعوان نے پی ٹی آئی میں شامل ہونے والے ساتھیوں کو خوش آمدید کہا اور انھیں پاکستان کی بقاء اور پارٹی کی بہتری کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھنے کی تاکید کی۔

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماؤں میں جمشید فاضل ، خلیل اعوان ، اجمل سعید ، انوالحق ڈوگر ، سجاد عباسی ، شکیل سرمد  نے تمام معزز مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا جن میں ملک یاسر اعوان ، زہرہ شبنم ، رانا شہر یار ، رانا نبیل ، عزیزاللہ عرف ملنگی ، شیخ عاطف راشد ، علی رضا ، سید عفان ، وقار احمد ، عادل خان ، وقاص مغل ، وقاص عباسی کا خیر مقدم کیا اور پارٹی کی بہتری کے لیے عملی اقدامات کرنے کے ساتھ یو اے ا ی کے قوانین کا احترام کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کا عزم کیا۔  تقریب میں شرکت کرنے والے تمام معزز مہمانوں نے بہترین مہمان نوازی کرنے پر پی ٹی آئی یواےای کا خیر مقدم کیا اور انکی اس کاوش کو سراہا -

پاکستان تحریک انصاف یواےای کے سینئر رہنماؤں نے پی ٹی آئی شارجہ کے سابقہ جنرل سیکرٹری احمد حسن شیرازی کی والدہ محترمہ اور پی ٹی آئی دبئی کے ممبرشپ کوآرڈینیٹر بخت بیدار کے والد محترم کی وفات پر فاتحہ خوانی کی، تعزیتی تقریب میں پاکستان تحریک انصاف یو اے ای کے سابقہ صدر عرفان افسر اعوان کے ہمراہ سینئر رہنماؤں میں جمشید فاضل ، خلیل اعوان ، اجمل سعید ، انوالحق ڈوگر ، سجاد عباسی ، شکیل سرمد ، ملک یاسر اعوان ، زارا شبنم ، رانا شہر یار ، رانا نبیل ، عزیزاللہ عرف ملنگی ، شیخ عاطف راشد ، علی رضا ، سید عفان ، وقار احمد ، عادل خان ، وقاص مغل ، وقاص عباسی  نے شرکت کی  اور مرحومین کے لیے دعائے مغفرت کی - 

مزید :

تارکین پاکستان -