کراچی میں نوجوان لڑکی کےاغواءاور زیادتی کے الزام میں ڈاکٹر سمیت 2 افراد گرفتار 

کراچی میں نوجوان لڑکی کےاغواءاور زیادتی کے الزام میں ڈاکٹر سمیت 2 افراد ...
کراچی میں نوجوان لڑکی کےاغواءاور زیادتی کے الزام میں ڈاکٹر سمیت 2 افراد گرفتار 

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی سے لڑکی کے اغواء اور زیادتی کے الزام میں ڈاکٹر سمیت 2 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ شاہ فیصل کالونی، الفلاح سوسائٹی سے لڑکی کے اغواءاور زیادتی کا مقدمہ متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔تفتیشی پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نے لڑکی کو حبس بے جا میں رکھا اور زیادتی کی۔درج مقدمے کے متن میں لڑکی نے موقف اختیار کیا کہ میری 2 ہفتے قبل مسکان نامی خاتون سے دوستی ہوئی، مسکان مجھے 20 اپریل کو ڈیفنس لےکر گئی، میرے ساتھ وہاں زیادتی کی گئی اور ویڈیو بھی بنائی گئی۔

متاثرہ لڑکی نے مزید بتایا کہ پھر مجھے الفلاح سوسائٹی میں زبردستی لے آئے اور حبس بے جامیں رکھا، ملزم ڈاکٹر سنان اور احمد مجھے تین چار روز تک زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی نےاغواءاور حبس بے جا سے متعلق 15 پر اطلاع دی تھی، پولیس نے لڑکی کو چھاپہ مار کر بازیاب کرایا۔پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی کورنگی کی رہائشی ہے جبکہ اس کے والدین حیدرآباد میں رہتے ہیں۔

مزید :

قومی -