پاکستانی اداکارہ یمنیٰ زیدی بھی دعا زہرہ کیس پر بول پڑیں

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستانی اداکارہ یمنیٰ زیدی کا کہنا ہے کہ مجھے لگتا ہے کہ دعا زہرہ ابھی بھی کسی مشکل میں ہے ،میں سندھ پولیس سے درخواست کرتی ہوں کہ وہ دعازہرہ کے والدین سے تعاون کرے ۔
تفصیلات کے مطابق یمنیٰ زیدی نے سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پرٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میں سندھ پولیس سے درخواست کرتی ہوں کہ وہ دعا زہرہ کے والدین کیساتھ تعاون کریں کیوں کہ مجھے لگتا ہے کہ دعا زہرہ ابھی بھی کسی مشکل میں ہے ۔
I request Sindh and Punjab Government to fully co-operate with Dua Zahra’s parents , this girl seems to be in big trouble. #DuaZehra
— yumna zaidi (@yumnazaidi3) April 26, 2022
واضح رہے کہ کراچی سے لا پتہ ہونے والی دعا زہرہ کے والدین نے الزام عائد کیا تھا کہ ان کی بیٹی کو اغواء کیا گیا ہے جس کے بعد پولیس نے دعا زہرہ کو لاہورسے ٹریس کرتے ہوئے گزشتہ روز ماڈل ٹاون کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا تھا جس میں دعا زہرہ نے بیان ریکارڈ کرایا تھا کہ اس کی عمر 18برس ہے اور اس نے ظہیر کے ساتھ اپنی مرضی سے شادی کی ہے ۔