ریلوے نے عید کی خوشیاں سمیٹنے اپنے شہروں کو جانے والوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

ریلوے نے عید کی خوشیاں سمیٹنے اپنے شہروں کو جانے والوں کو بڑی خوشخبری سنا دی
ریلوے نے عید کی خوشیاں سمیٹنے اپنے شہروں کو جانے والوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) ریلوے نے عید الفطر پر 5 عید سپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پہلی عید سپیشل ٹرین 29 اپریل کو کراچی سٹی سے سہ پہر ڈھائی بجے روانہ ہوکر اگلے روز رات 11 بجے پشاور کینٹ پہنچے گی، دوسری ٹرین کوئٹہ سے صبح 10 بجے روانہ ہو کر اگلے روز سہ پہر 3 بجے راولپنڈی پہنچے گی، تیسری ٹرین 30 اپریل کو کراچی کینٹ سے رات 7 بج کر 45 منٹ پر روانہ ہو کر رائیونڈ ریلوے سٹیشن سے ہوتی ہوئی اگلے روز سہ پہر 3 بج کر 30 منٹ پر لاہور پہنچے گی۔
چوتھی ٹرین 7 مئی کو راولپنڈی سے صبح  9 بجے روانہ ہو کر گجرات، لاہور اور سبی سے ہوتی ہوئی اگلے روز سہ پہر 2 بج کر 15 منٹ پر کوئٹہ پہنچے گی جبکہ آخری اور پانچویں عید سپیشل ٹرین 8 مئی کو لاہور سے دن 11 بجے روانہ ہو کر اگلے روز صبح 7 بج کر 15 منٹ پر کراچی کینٹ پہنچے گی۔